سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیدی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے کپتان سمیع اسلم 129 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 261 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے 48 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ پرکاش نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 47 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈی سوزا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد آفتاب اور کامران غلام نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سمیع اسلم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان لیگ کا آخری میچ کل جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن