پہلا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 11 رنز سے ہرا دیا

Dec 19, 2013

شارجہ (سپورٹس ڈیسک)  متحدہ عرب امارات  میں جاری 5 میچوں  پر مشتمل ون ڈے میچوں کی سیریز  کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے کر ایک صفر  کی  برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔  پاکستانی بلے بازوئوں  نے  شاندار  کارکردگی  کا مظاہرہ کیا اور اچھا ٹارگٹ  حاصل کیا۔  پہلا میچ  کھیلنے والے  اوپنر  شرجیل  خان نے 61 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے  اور 6 چوکے شامل تھے۔  احمد  شہزاد  نے 11 رنز بنائے۔  محمد حفیظ  نے 122 رنز کی اننگز کھیلی،  ان کی اننگز  میں 7 چوکے اور 4 چھکے  شامل تھے۔  صہیب  مقصود  نے 73 رنز کی اننگز میں 2 چوکے اور 4 چھکے  لگائے۔  شاہد آفریدی  نے 12  گیندوں پر 34 رنز بنائے۔  انہوں  نے 2 چوکے  اور 3 چھکے  لگائے۔  عمر اکمل 9 رنز اور بلاول بھٹی  ایک رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ مکمل نے 2، پریرا اور پرسانا  نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔  سری لنکن  ٹیم 311 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کسال پریرا 64، تلکا رتنے دلشان 30، کماراسنگاکارا 23، چندی  مل 46،  تھرمانی 10،  کپتان  اینجلو میتھیوز 31، تھسارا پریرا 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سنانائیکے 42،  اور پرسانا 42 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔   جنید خان نے 3،  آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔  محمد حفیظ  مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرا میچ کل جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں