گلو کارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی 13ویں برسی 23دسمبر کو منائی جائے گی

Dec 19, 2013

لاہور( کلچرل رپورٹر )برصغیر کی معروف گلو کارہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 13 ویں برسی 23دسمبر کو منائی جائے گی ،اس روز مرحومہ کی صاحبزادی ظل ہما تقریب منعقد کریں گی ،جس میں گلوکار اور شوبز سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ،علاوہ ازیں میڈم نورجہاں کے پرستار اور شاگرد بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مجالس قرآن خوانی منعقد کریں گے ،بعد ازاں مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ،اس موقع پر ملک کے ممتاز گلوکار ملکہ ترنم کے گائے ہوئے نغمات بھی گائیں گے ،ذرائع کے مطابق ٹیلی ویژن ان کے گائے ہوئے نغمات نشر کریں گے،ملکہ ترنم نورجہاں 23دسمبر 2000ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

مزیدخبریں