ناز بتان ہند اٹھانا فضول ہے
کشمیریوں پر رحم نہ کھانا فضول ہے
ہندو نہ دیں گے آپ کو اک انچ بھی زمیں
بزم مذاکرات سجانا فضول ہے
افغانیوں کو قتل کئے جا رہے ہیں وہ
نیٹو کو راز اپنے بتانا فضول ہے
کیسی دکھا رہے ہو یہ ذلت طرازیاں
حملوں کو ان کے اپنے بتانا فضول ہے
کچھ تو بتائیے ہمیں کیا آپ نے دیا؟
قرضے وطن کے یارو بڑھانا فضول ہے
کشمیری مل سکا نہ بنا کالا باغ ڈیم
اہل وطن کو مکہ دکھانا فضول ہے
یہ کیسی کر رہے ہو تجارت مرے حضور؟
اربوں روپے خسارہ دکھانا فضول ہے
تم قتل کر رہے ہو غریبان قوم کو
ہر روز قیمتوں کا بڑھانا فضول ہے
ارشد کی ایک بات ذرا غور سے سنو!
اپنے چمن کو آپ جلانا فضول ہے
آخری کالم … (عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی)
Dec 19, 2013