لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 2014 کو ”امن کا سال“ کے طور پر منائے گی، قومی سلامتی کے اجلاس کے فوراً بعد طالبان نے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر کے حکومتی رٹ کو کھلا چیلنج کر دیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت ہٹاﺅ تحریک چل پڑے گی۔ سینٹ میں ڈرون حملوں کو مفید قرار دینا افسوسناک ہے۔ قرضہ سکیم کا ڈرامہ بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے رچایا گیا ہے۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے نئے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔ دریں اثناء صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، ارشد مصطفائی اور دیگر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والا خود کش حملہ قابل مذمت ہے۔ علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران کا اہم اجلاس جمعرات 19 دسمبر کو فیصل آباد میں ہو گا۔
سنی اتحاد کونسل 2014ءکو ”امن کے سال“ کے طور پر منائے گی: حامد رضا
سنی اتحاد کونسل 2014ءکو ”امن کے سال“ کے طور پر منائے گی: حامد رضا
Dec 19, 2013