اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ’’قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق‘‘ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آئینی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر میں فاضل عدالت نے عدالتی اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 125 لاہور اور 154 لودھراں کی مقررہ معیاد میں انتخابی عذر داریاں نہ نمٹانے پر متعلقہ الیکشن ٹربیونلز سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی دو ہفتوں میں پیراوائز جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ آرڈر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا ہے۔
4 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق عمران کی درخواست پر تحریری حکم جاری
Dec 19, 2013