بلدیاتی امیدواروں پر آرٹیکل 62، 63 کے اطلاق کی درخواست، 9 جنوری سے روزانہ سماعت ہو گی

Dec 19, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  لاہور ہائیکورٹ  نے بلدیاتی انتخابات  میں  امیدواروں پر آرٹیکل 62، 63 کا اطلاق  کرنے کے لئے دائر درخواست  پر 9 جنوری  سے روزانہ  کی بنیاد پر سماعت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔  درخواست گزار نے دلائل  میں کہا کہ آرٹیکل 62، 63 کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے  امیدواروں پر اطلاق نہیں  کیا جا رہا  جس  کی وجہ سے کوئی بھی جرائم  پیشہ، پاگل دوہری شہریت  کا  مالک اور نااہل  قراردیا گیا  شخص  انتخابات میں حصہ لے سکے  گا جو آئین اور عدالتی  فیصلوں  کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں