لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبہ میں سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کے قیام میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس کمیٹی کی حتمی سفارشات تک پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ کے تحت کوئی سب کیمپس قائم نہیں کیا جائے گا۔ ایک بیان میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ صوبہ میں تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنجاب میں کہیں کسی پرائیویٹ انویسٹر پارٹی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہ کریں۔ ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کی بھرمار کا سخت نوٹس لیا ہے۔
سرکاری یونیورسٹیاں کسی نجی انویسٹر سے معاہدہ نہ کریں، ترجمان ایچ ای سی وزیراعلیٰ نے بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا
Dec 19, 2013