عمران کی نااہلی، پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب

Dec 19, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے عمران خان کی نااہلی اور تحریک انصاف کی رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ بابر اعوان کے وکالت کے لائسنس کو معطل کرچکی ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی عمران خان نے بابر اعوان کو ایک کیس میں وکیل کیا اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

مزیدخبریں