سندھ میں بلدیاتی الیکشن 18 جنوری کو ہوں گے شیڈول جاری، تقرر و تبادلے پر پابندی

کراچی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) الیکشن کمشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن 18 جنوری کو ہوں گے جبکہ الیکشن کمشن نے سندھ میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق 26 سے 29 دسمبر تک سندھ میں کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرائے جا سکیں گے، یکم جنوری سے 5 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، 6 جنوری سے 7 جنوری تک اپیلیں دائر ہوں گی جبکہ 13 جنوری کو حتمی فہرست لگائی جائے گی۔ ایم کیو ایم نے لوکل باڈیز ایکٹ 2013ء کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جبکہ تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے خلاف صوبائی اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتیں جس میں ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ اور مسلم لیگ (ن) شامل ہیں احتجاج کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے سندھ میں تقرری و تبادلوں پر پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ سندھ میں تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سندھ کے لئے انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...