جلال آباد+ خیبر ایجنسی (نیوز ایجنسیاں+ اے ایف پی) پاک افغان سرحد طورخم کے قریب فوجی یونیفارم میں ملبوس طالبان نے امریکی بیس پر خودکش آگ بھڑک اٹھی اور 30 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ جھڑپ 3 گھنٹے جاری رہی جس کے سبب ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا مشرقی افغانستان میں اس بیس کو نشانہ بنایا جہاں امریکی فوجی گاڑیاں پارکنگ کے بعد افغانستان سے باہر جاتی ہیں۔ ننگرہار کے صوبے صوبائی ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی نے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ این این آئی کے مطابق خیبر ایجنسی کے طورخم بارڈر کے قریب افغانستان میں شیراز بیس پر طالبان نے حملہ کیا ہے۔ اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نیٹو کے جنگی طیاروں کی شیلنگ کے باعث پاک افغان بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ آن لائن کے مطابق بدھ کو علی الصبح طالبان خودکش حملہ آوروں نے صوبہ ننگرہار میں امریکی بیس اور طورخم ڈرائی پورٹ پر حملہ کیا۔