انگوٹھوں کی تصدیق: نادرا کا کنٹرول سنبھالنے کے خط کا جائزہ لے رہے ہیں، الیکشن کمشن

انگوٹھوں کی تصدیق: نادرا کا کنٹرول سنبھالنے کے خط کا جائزہ لے رہے ہیں، الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے تصدیق کی ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کے حوالے سے اسے نادرا کا کنٹرول لینے سے متعلق وزارت داخلہ کا خط مل گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل الیکشن کمشن شیر افگن نے کہا ہے کہ خط کا جائزہ لیا جارہا ہے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی کی بجائے معیاری سیاہی استعمال ہو گی۔ سندھ میں نئے قواعد بنانے کے بعد 3 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے کہا کہ نادرا کا کنٹرول لینے سے متعلق وزارت داخلہ کا خط مل گیا ہے اور اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے ‘ بلدیاتی انتخابات کے لئے چار لاکھ تینتیس ہزار انک پیڈ استعمال ہوں گے، سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں معیاری سیاہی استعمال ہوگی۔ شیر افگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے قواعد تبدیل کرنے کے بعد تین کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ نے صوبوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے اخراجات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کریں لیکن چاروں صوبوں کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوتے ہیں چونکہ الیکشن کمیشن وفاقی ادارہ ہے لہٰذا وفاق کو چاہیے کہ وہ ان اخراجات کی ادائیگی کرے نہ کہ صوبے یہ کام کریں آئین سے متعلق شق پر بحث اور تفصیلی بات چیت کے بعد صوبائی وزرائے خزانہ اس ذمہ داری میں پچاس فیصد اور حصے کی شراکت پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات پر کل اخراجات کا تخمینہ ساڑھے چھ ارب روپے لگایا گیا ہے اس کے علاوہ صوبوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کی جس کے تحت بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاق کے ذریعے کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی مالیاتی کمیشن نے وزارت پانی و بجلی سے کہا ہے کہ وہ صوبائی وزراءکے ساتھ یہ معاملہ حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔

الیکشن کمشن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...