حکومت نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

حکومت نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات و سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحالی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی بحالی میں عدالت نے ہمارا موقف نہیں سنا۔ چیئرمین پیمرا کی تقرری قواعد و ضوابط کے برعکس ہوئی تھی اور ان کی برطرفی غیرقانونی نہیں لہٰذا عدالت چیئرمین پیمرا کی بحالی میں ہمارا موقف سن کر فیصلہ کرے۔
چیئرمین پیمرا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...