واشنگٹن(آن لائن) امریکی ریاست نیواڈا کے ہسپتال میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر کے خودکشی کرلی۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں ایک شخص نے ہسپتال کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ حملہ آور نے واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرہلاک کرلیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی ہلاکتیں