کراچی (کامرس رپورٹر) سعودی عرب سے یوریا کی آخری درآمدی شپمنٹ بھی پاکستان پہنچ گئی۔ 27 ہزار 163 ٹن درآمدی یوریا لانے والا بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ گزشتہ سال دسمبر میں حکومت نے ایس ایف ڈی فنڈ سے یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فنڈ کی معاونت سے مجموعی طور پر2 لاکھ 67ہزار 500 ٹن یوریا درآمد کی گئی۔