صنعتوں کو گیس فراہمی سے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا: راجہ عدیل

صنعتوں کو گیس فراہمی سے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا: راجہ عدیل

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل ایگزیکٹو ممبر پیاف نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاور سیکٹرکی دی جانے والی 85ایم ایم سی ایف ڈی گیس فوری طور پر صنعتوں کو دینے کی منظوری سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،انہوں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے فرنس آئل پر چلنے والے4پاور پلانٹ کو کوئلے پر منتقلی کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا ۔راجہ عدیل نے کہا کہ کوئلے پر پاور پلانٹس کی منتقلی اور سستی بجلی کے حصول کے بعد بجلی کے نئے ٹیرف مقرر کرکے صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے تاکہ صنعتیں اپنی بھر پور استعداد کے مطابق مصنوعات تیار کرسکیں اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھاکر اپنی مصنوعات یورپی تجارتی منڈیوں میں بھیج کر ملک کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا باعث بنیں، اس طرح ملک معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گا ۔

ای پیپر دی نیشن