لاہور(خصوصی رپورٹر) چوہدری غلام عباس بے لوث‘ مخلص اور نڈر سےاسی رہنما تھے۔ شمار قائداعظمؒ کے بااعتمادساتھےوں مےں ہوتا تھا۔ ان خیالات کااظہار ممتاز کشمیری رہنما مولانا محمد شفیع جوش نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تحریک آزادی¿ کشمیر کے رہنما ،ریئس الاحرار چوہدری غلام عباس کے 47ویں یوم وفات پر تقریب کے دوران کیا۔جس کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پرانجینئر محمد طفیل ملک،مرزا محمد صادق جرال، میاں ابراہیم طاہر،عزیز ظفر آزاد، اساتذہ¿ اور طلبہ وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔انہوں نے کہا چوہدری غلام عباس 4فروری 1904ءکو جموں مےں پےدا ہوئے۔ پرنس آف وےلز کالج جموں سے بی اے اور ےونےورسٹی لاءکالج لاہور سے قانون کی ڈگری لی۔ 12اکتوبر 1932ءکو شےخ عبداللہ کے ساتھ مل کر مسلم کانفرنس کی بنےاد رکھی اور اس کے جنرل سےکرٹری مقرر ہوئے۔ اس جماعت کے کئی بار صدر بھی منتخب ہوئے۔ فروری 1948ءمےں ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور ےکم دسمبر 1951ءتک حکومت آزاد کشمےر کے سربراہ رہے۔ سےاست سے کنارہ کشی اختےار کی مگر 1954ءمےں دوبارہ عملی سےاست مےں حصہ لےنے لگے۔ جون 1958ءمےں انہوں نے جنگ بندی لائن توڑنے کے سلسلے مےں تحرےک کا آغاز کےا اور گرفتار ہوئے۔ صدر اےوب کے دور مےں رہائی ملی۔ 1962ءمےں کشمےر مےں گورےلا جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کےا۔چوہدری غلام عباس 18دسمبر 1967ءکو فوت ہوئے۔ انہےں فےض آباد راولپنڈی مےں دفن کےا گےا۔
”چودھری غلام عباس مخلص نڈر اور قائد کے بااعتماد ساتھی تھے“
Dec 19, 2014