چنیوٹ: قتل ہونے والے متحدہ کے ضلعی نائب صدر اصغرعلی سپرد خاک شہباز شریف کا گورنر سندھ کو فون، ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

Dec 19, 2014

چنیوٹ + لاہور (نامہ نگار + خصوصی رپورٹر) چنیوٹ میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر سید اصغر علی شاہ کو گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستان جھنگ روڈ پر سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی نمازہ جنازہ تحصےل چوک مےں ادا کی گئی۔ ان کی مےت 4بجے ان کی رہائش گاہ حوےلی سادات سے اٹھائی گئی۔ نماز مےں متحدہ کے ممبران قومی اسمبلی سجاد احمد، آصف حسےن، عبدالوسےم کے علاوہ صوبائی صدر مےاں عتےق سمےت اےم کےو اےم کے سےنکڑوں کارکنوں اور شہر بھر کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے دوران پولےس کی بھاری نفری تعےنات رہی۔ مقتول پانچ بچیوں کا باپ تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ایم کیو ایم چنیوٹ ضلع کے نائب صدر اصغر عباس کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے انہوں نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی ہدایت پر چنیوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی عہدیدار اصغر عباس کے قتل کیس کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور خصوصی ٹیموں کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔


اصغرعلی سپردخاک

مزیدخبریں