سانحہ پشاور :متحدہ نے سینٹ میں تحریک التواءجمع کرادی

Dec 19, 2014

اسلام آباد(آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرادی، سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہاہے کہ سانحہ پشاور 131 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے، معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایوان بالا میں سانحہ پشاور کو سینٹ میں زیر بحث لانے کےلئے تحریک التواءجمع کرادی گئی ہے۔ تحریک التواءمتحدہ قومی موومنٹ کے سینئر پارلیمنٹرین سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے جمع کرائی۔ تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردانہ حملہ کرکے 131 بچوں سمیت 141 افراد کو شہید کیا جبکہ آرمی کے دو افسران،7 جوانوں اور 133 سویلین کو زخمی کر دیا۔ انہوں نے تحریک التواءمیں مطالبہ کیاہے کہ اس اہم معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔
متحدہ/تحریک

مزیدخبریں