یورپی تنظیم برائے نیوکلیائی تحقیق کے سربراہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

Dec 19, 2014

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ےورپی تنطیم برائے نیوکلیائی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر رولف ہیﺅر دو روزہ سرکاری دورے پر آج جمعہ کے روز پاکستان آ رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے اور وزیرِاعظم ہاﺅس میں منعقدہ ایک تقریب میں پاک۔ سرن تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے تحت پاکستان سرن کا ایسوسی ایٹ ممبر بن جائے گا۔ دوسری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاک۔ سرن تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے وہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انصر پرویز سے ملاقات کریں گے۔ وہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے دو سابقہ چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد اور پرویز بٹ اور نیشنل سینٹر برائے فزکس کے ڈاریکٹر جنرل حفیظ اے حورانی سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کریں گے۔ سرن دنیا کی اوّلین درجے کی تحقیقاتی تنظیم ہے جو اپنے قیام سے ہی ہائی انرجی پارٹیکلز فزکس پر تحقیقات کر رہی ہے۔ پاکستان کی سرن کے ساتھ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے جِس کا آغاز 1994ءمیں سرن کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط سے ہوا۔ سرن کا ایسوسی ایٹ ممبر بننا اس تعاون کو ایک تسلسل اور اداروں کے مابین تعلق کی صورت میں ترقی دینے میں معاون ہو گا۔ اس تعلق سے پاکستانی سائنسدان اور انجنیئرزسائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں مستفید ہونے کے قابل ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر رولف

مزیدخبریں