ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں 40 ملکوں کے سفارتکاروں، شاہی خاندان کے ارکان اور پاکستانی کمیوٹنی نے سانحہ پشاور کے شہداءکی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ دبئی میں مقیم ڈپلومیٹک کمیونٹی کے ممبران، شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ احمد بن سعید المکتوم اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین عماد مدنی نے تقریب میں شرکت کی۔ یو اے ای میں پاکستان کے سفیر عمومی جاوید ملک نے اس موقع پر کہا کہ معصوم اور بے گناہ بچوں اور سویلین پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہو چکی ہے، پاکستانی حکومت اور ہماری بہادر فوج دہشتگردوں کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ شہداءکے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔
خاموشی
متحدہ عرب امارات: 40 ممالک کے سفارتکاروں، شاہی خاندان، پاکستانی کمیونٹی کی پشاور کے شہدا کی یاد میں ایک منٹ خاموشی، دعا
Dec 19, 2014