وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی کے دوران 32 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تین سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد افغان سرحد کی طرف فرار ہو رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔