جی ایچ کیو میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا معاملہ زیرغور رہا۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے اور آپریشن ضرب عضب کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Dec 19, 2014 | 15:13

وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اعلٰی سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلٰی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو ملکی سلامتی  پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران دہشتگردوں کے خلاف بھرپور قوت کا مظاہرہ اور تمام دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد سول و عسکری قیادت دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف ایک صفحہ پر ہے۔

مزیدخبریں