وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے چین کے چھ رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود کے تبادلے کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعظم نے چین میں ترقی،اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے کردار کی تعریف کی، چینی دفد نے سانحہ پشاور میں گہرے دکھ کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا اس دکھ کی گھڑی میں چین کی تمام تر توانائیاں پاکستانی عوام کےساتھ ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پاکستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،،، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا بد قسمتی کی بات ہے، پاکستانی عوام چین کے صدر کے دورے کے شدت سے منتظر ہیں،
وزیر اعظم سے چین کے نائب وزیر فینگ ژیانگ نے ملاقات کی، نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام چینی صدر کے دورے کے شدت سے منتظر ہیں،
Dec 19, 2014 | 15:18