راولپنڈی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے اڑتالیسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےصدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،،سانحہ پشاور قوم کی ہمت کو پست نہیں کرپائے گا،،بلکہ اس واقعے کے بعد دہشتگردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے اور اپنے وطن کو پرامن اور مستحکم ملک بنانا چاہتی ہے۔ ہمارے اس قومی عزم کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی اور ہمارے اس آہنی قومی عزم کو کوئی متزلزل نہیں کرسکتا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پشاور میں شہید ہونے والے بچے اور انکے والدین قوم کے محسن ہیں، جن کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم و ہمت میں اضافہ ہوا ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہی عزم ہمیں ہماری منزل تک پہنچا دے گا۔
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد ریاست کے سامنے سر جھکا دیں، ورنہ بدترین انجام کے لیے تیار ہوجائیں۔
Dec 19, 2014 | 15:32