سانحہ پشاور کی مذمت میں لال مسجد اسلام آباد سے ایک ریلی نکالی گئی،،، لال مسجد چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ پشاور کی بھر پور مذمت کرتے ہیں تاہم سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والے 85 بچوں اور لال مسجد کے شہدا کے قتل کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔ اس موقع پر مظاہرین کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، پولیس اہلکاروں میں لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔ اس سے قبل نماز جمعہ کے بعد دعا کے دوران سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی مانگی گئی تاہم خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کا کہناتھا کہ اگر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو لال مسجد کی خواتین کارکنان پورے ملک میں پُرامن احتجاج کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور طالبان کو ایک پیج پر آ جانا چاہیے۔