پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نےکہا ہےکہ پشاور میں سکول پر حملہ کرکے دہشتگردوں نے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے

Dec 19, 2014 | 16:57

پشاور میں میڈیا سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں پر ہونے والے حملے کے سانحے کے بعد پوری قوم متحد ہوچکی ہےاور دہشتگردی کو شکست دینا چاہتی ہے،،جب ایک قوم متحد ہوکر کسی کا کا ٹھان لیتی ہے تو پھر ان کے آگے کوئی نہیں آسکتا ہے،،،پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر ہرکوئی افسردہ ہے،، کوئی ایسا شخص نہیں ہے کہ جو اس واقعے کی مذمت نہ کررہا ہو،، دہشتگردوں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاان  کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ ایک قومی سانحہ ہے،، جس کے خلاف اب سب کو متحدہ اٹھ کھڑا ہونا چاہیے،،پاک فوج پر فخر ہےاور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے

مزیدخبریں