وفاقی حکومت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ذکی الرحمان لکھوی ضمانت ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل سے رہا نہ ہو سکے۔

ممبئی حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے مبینہ  مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے 5 لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے خلاف عدالت عظمٰی سے رجوع کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور ہونے پر بھارت کی جانب سے خاصا واویلا مچایا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے پراسیکیوشن کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن