لاہور کے سر گنگارام ہسپتال میں نامعلوم افراد نوزائیدہ بچہ چھوڑ کر فرارہوگئے ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کو تحویل میں لے لیا

Dec 19, 2014 | 19:01

گنگا رام ہسپتال لاہور میں نومولود بچہ واش روم کے پاس سے ملا ، سیکیورٹی گارڈ نے اسے دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچہ ایک دن کا ہے جسے فوری طور پر نرسری میں منتقل کر دیا گیا  بچے کو  لینے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا

مزیدخبریں