لاہور (پ ر) دی ایجوکیٹرز کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کلب میں ضلعی سطح پر بارہویں سالانہ تقریری مقابلوں اور مباحثوں (انگلش، اُردو) کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلہ دو حصوں پرائمری اور سیکنڈی سطح پر مشتمل تھا۔ مقابلے کی پہلی جج مس فاطمہ تھیں، مقابلے کے دوسرے جج سید عبدالوہاب تھے، تیسرے جج معدی مرتضیٰ ہیں۔ THE EDUCATORS سیٹیلائٹ ، ہُمک، بارہ گہو معذ، غوری تقر اور بنی گالہ کے طلبہ نے اپنی جوشیلی تقاریر سے قارئین کو محسور کر دیا۔ چیف گیسٹ مس آمنہ وٹو قصور پراجیکٹ ڈائریکٹر کنکورڈ یا کالجز نے طلبہ کی قابل ذکر کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے موضوع پر ان کی مضبوط گرفت اور بصیرت کو سراہا۔ مس آمنہ قصور نے ہر کیٹگری میں جیتنے والے طلبہ کو ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کیں۔