سانگھڑ (نامہ نگارخصوصی) سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین مسلح تصادم اور پیپلز پارٹی کے چار افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے۔15 دسمبر کو سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین مسلح تصادم اور پیپلز پارٹی کے چار افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے نظامانی محلہ پر کارروائی کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی میں پولیس کے دو ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا، آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔ پولیس نے نظامانی محلہ کی تمام گلیوں کو سیل کر دیا اور گھروں میں داخل ہو گئی، آپریشن کے خلاف محلے کی خواتین ڈنڈے لیکر گھروں سے نکل آئیں اور احتجاج کیا۔