راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات پر دائر کرپشن ریفرنس میں استغاثہ کے تین گواہ ایک لمبے عرصہ بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔ شہادتیں ریکارڈ کرانے کیلئے فاضل جج نے 4جنوری کو ان گواہان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ گذشتہ روز ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ قومی احتساب بیورو کے پراسکیوٹر اور سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔