سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، گرینڈ الائنس پر اہم فیصلے

Dec 19, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر فنکشنل لیگ سندھ پیر صدر الدین شاہ راشدی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، ارباب غلام رحیم، غلام مرتضٰی جتوئی اور ذوالفقار مرزا نے شرکت کی۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ اجلاس میں گرینڈ الائنس کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ سندھ میں پی پی مخالف جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئی ہیں۔ ملکر سندھ کے مسائل حل کریں گے۔

مزیدخبریں