ضرب عضب کی کامیابی‘ کریڈٹ نوازشریف کو دیتے ہیں‘ رینجرز گئے تو کراچی میں پھر قتل عام شروع ہو جائیگا

لاہور/ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے پاکستان کی سعودی اتحاد مےں شمولےت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمےں کسی کی جنگ مےں شامل نہےں ہونا چاہےے کہےں اےسا نہ ہوکہ اس سے پاکستان مےں ہی”آگ“ لگ جائے‘ حکمران پارلیمنٹ کو زیرو کرکے جمہوریت کوخود خطرے میں ڈال رہے ہےں، سعودی عرب سے اتحاد کرنا ہے تو پارلیمنٹ میں جائیں اور بحث کریں جو بھی فیصلہ ہو مشترکہ ہونا چاہئے، ملک مےں جمہورےت کے نام پر کرپشن ہو رہی ہے، حکمران کوئی بھی فےصلہ پارلےمنٹ مےں لےکر نہےں جاتے وہ پارلےمنٹ نہےں ”مک مکا“ ہے۔ اےاز صادق کے حلقے مےں21ہزار ووٹ اندر باہر گئے مگر نادرا کے پاس صرف 8 سو ووٹوں کا رےکارڈ ہے جو ”الےکٹورل فراڈ“ ہے، انتخابات مےں بھی حکمرانوں نے بدترےن دھاندلی کی ہے۔ لاہور مےں مےڈےا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اخبار کے ذرےعے پتہ چلا ہے کہ پاکستان سعودی اتحاد کا حصہ بن چکا ہے، حےرت ہے کہ جب پارلےمنٹ کا اجلاس ہو رہا ہے تو حکمران اس معاملے کو پارلےمنٹ مےں کےوں نہےں لائے؟ مےں ےہ بات واضح کر دےنا چاہتا ہوں کہ ہم سعودی عرب کے دوست ہیں مگر جہاں سعودی اتحاد کا حصہ بننے کا تعلق ہے تو ہمےں کسی بھی صورت دوسروں کی جنگ کا حصہ نہےں بننا چاہےے کےوں اےسا کرنے سے ےہ تاثر جائے گا کہ ہم ایران کیخلاف کھڑے ہیں۔ سندھ مےں رےنجرز کو امن کے قےام کےلئے مکمل اختےار ملنے چاہئیں کےونکہ ان کو اختےارات ملنے کی وجہ سے وہاں پر امن قائم ہونے کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ جےسے مسائل مےں بھی نماےاں کمی ہوئی ہے مگر سندھ حکومت جمہورےت کے نام پر وہاں اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو تحفظ دے رہی ہے اور جمہورےت کی آڑ مےں رےنجرز کے اختےارات کو کم کےا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت امن کے مفاد مےں نہےں۔ پیپلز پارٹی اور متحدہ رینجرز سے خوفزدہ ہیں، دونوں جماعتیں اپنے عسکری ونگز بچانا چاہتی ہیں۔ مجھ سے لوگ سوال کرتے کہ مےں پارلےمنٹ مےں کےوں نہےں جاتا مےں اےسی پارلےمنٹ مےں کےا لےنے جاﺅں جہاں حکومت کوئی معاملہ لانا ہی نہےں چاہتی؟ پاکستان اور بھارت مےں تجارت کو فروغ ملنا چاہےے مگر اس کا ےہ مطلب نہےں کہ ہم مسئلہ کشمےر کو بھول جائےں۔ آپریشن ضرب عضب فوج کی بڑی کامیابی ہے اگر رینجرز کو کراچی سے واپس بلایا گیا تو پھر لوگوں کو چن چن کر مارا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق عمران نے کہا کہ شرےف پارلےمنٹ کو کچھ نہےں سمجھتے اور پنجاب مےں ہم نے بھرپور اپوزےشن کردار ادا کرنے کا فےصلہ کر لےا ہے‘ پنجاب مےں جمہورےت کے نام پر آمرےت قائم ہے‘”سٹےٹس کو“ کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری سمےت ہر اےک کے ساتھ کھڑے ہونگے‘ ضرب عضب کی کامےابی کا کرےڈٹ وزےر اعظم نوازشرےف کو دےتے ہےں‘کراچی مےں رےنجرز کے اختےارات اور امن کےلئے (ن) لےگ کی وفاقی حکومت کا ساتھ دےں گے ‘حکمرانوں کو پنجاب اسمبلی اور پارلےمنٹ کو ”ربڑ سٹمپ“ نہےں بنانے دےں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے جمہورےت کے نام پر بادشاہت قائم کر رکھی ہے جس کو اب مزےد برداشت نہےں کےا جائےگا۔ ‘ رینجرز پیچھے ہٹے گی تو کراچی میں پھر قتل عام شروع ہو جائے گا۔
عمران

ای پیپر دی نیشن