دنیا میں رواں برس مجبوراً نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6کروڑ سے بڑھ جائے گی: اقوام متحدہ

Dec 19, 2015

اقوام متحدہ (بی بی سی ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں اپنے آبائی ممالک سے زبردستی نقل مکانے کرنے پر مجبور لوگوں کی تعداد چھ کروڑ سے ’کہیں زیادہ‘ بڑھ جائے گی۔ پناہ گزین کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این ایچ سی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق ’ہر 122 افراد میں سے ایک کو اپنے ملک سے زبر دستی منتقل ہونا پڑ رہا ہے۔‘ یو این ایچ سی آر نے مزید کہا ہے کہ ان پناہ گزینوں کی تعداد دو کروڑ 20 لاکھ ہے جو کہ سنہ 1992 کے بعد سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کی وجوہات شام اور یوکرائن میں جنگ اور دیگر تنازعات ہیں۔

مزیدخبریں