چکن، دال ماش، ایل پی جی سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

اسلام آباد (آن لائن+ اے پی پی) ملک میں چکن برائلر‘ ادرک‘ دال ماش‘ ایل پی جی سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے‘ 18 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتہ کے دوران ادرک کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کی قیمت سے 14 روپے‘ چکن برائلر کی قیمت میں 20 روپے‘ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 64 روپے‘ سگریٹ کے پیکٹ میں 1 روپے‘ دال ماش کی قیمت میں 3 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ شماریات بیورو کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جن میں ادرک‘ چکن برائلر‘ ایل پی جی سیلنڈر‘ سگریٹ‘ دال ماش‘ انڈے‘ کیلا وغیرہ شامل ہیں جبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں ٹماٹر‘ آلو‘ پیاز‘ چینی‘ صابن وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔ پاکستان میں کم آمدنی والے طبقہ کیلئے افراط زر کی شرح میں 0.32 فیصد کمی آئی ہے۔ 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 209.35 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے210.03 پوائنٹس تھا۔ کمبائنڈ گروپ کیلئے ایس پی آئی 0.13 فیصد کمی کے ساتھ 218.53 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 218.82 پوائنٹس تھا۔ رپورٹ کے مطابق 8 ہزار ایک سے 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے ایس پی آئی میں 0.26 فیصد، 12 ہزار ایک سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے 0.21 فیصد، 18 ہزار ایک سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے 0.13 فیصد جبکہ 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی کے حامل گروپ کیلئے ایس پی آئی میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...