حکومت ڈلیور کرنے‘ اپوزیشن متحد ہونے میں ناکام ہوچکی: خرم نواز

Dec 19, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت ڈلیور کرنے اور اپوزیشن متحد ہونے میں ناکام رہی ۔قوم اور سیاسی جماعتیں مفادات کے خانوں میں بٹ چکیں، نقصان ملک کا ہورہا ہے ۔غربت اور دہشت گردی کے خاتمے کی آرزو 2016 ءمیں بھی پوری نہ ہو سکی۔آئین و قانون کی بالادستی کا خواب 68سال گزر جانے کے بعد ادھورا ہے۔
مسلم لیگ ن نے الیکشن میں کیے تمام دعوے پورے کر دیے: عثمان منان شیخ
لاہور (پ ر) پی پی 141 شمالی لاہور میں مسلم لیگ ن کے سرگرم عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ صرف لیگی حکومت میں ہی صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔ لیگی حکومت نے الیکشن میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔ شہباز شریف جیسا فعال وزیراعلیٰ ملک کی تاریخ میں کہیں دیکھنے میں نہیں آیا۔
اظہارتعزیت
فیروزوالہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین اور ایم پی اے پی محمداشرف رسول اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی معاون سمیع اللہ خان نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم فیروز والہ رانا انوارالحق کے والد عبدالستار کے انتقال پر ان ک رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

مزیدخبریں