لاہور(پ ر) عشق رسول مسلمانوں کیلئے سرمایہ ایمان ہے۔پیغام رسالت کو سمجھنا محبت رسول کا تقاضا ہے۔ حضور نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ حب رسول دین حق کی شرط اوّل ہے۔رحمت عالم کے ذکر سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور سینے منور ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالنعیم، مولاناقاری عبدالعزیزقاری مومن شاہو دیگر علماءنے جامع مسجدبیگمہ خان ر میں سالانہ سیرت رحمة للعٰلمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کرسمس محبت ،امن،سلامتی اور
ہم آہنگی کا پیغام لاتا ہے: خلیل طاہر سندھو
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت ،امن،سلامتی اور ہم آہنگی کا پیغام لاتا ہے اور ہمیں متحد ہو کر بحیثیت قوم کسی ذات پات،مذہب اور رنگ ونسل کی تفریق کے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روزایک نجی تعلیمی ادارے میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔