چنائی ٹیسٹ: بھارت کے4 وکٹوں پر 391 رنز

چنائی (سپورٹس ڈیسک) پانچوں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے انگلینڈ کےخلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 391 رنز بنا لیے تھے۔ برتری ختم کرنے کیلئے مزید 86 رنز کی ضرورت ہے اور چھ وکٹیں باقی ہیں۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کرن نائر 71 اور مرلی وجے 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 477 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔اس سے قبل تیسرے دن کے کھیل کا آغاز پر بھارت کے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو لوکش راہل 30 اور پارتھو پٹیل 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ لوکش راہل ایک رن کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔ پارتھو پٹیل نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ پچارا 16 اور ویرات کوہلی 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔براڈ، معین علی، عادل رشید اور سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 477 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میںبھارت کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...