اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دار الحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا کے ایک پلازے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی،فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی نے بڑے مالی نقصان سے بچالیا،ریسکیو حکام کے مطابق بلیو ایریا کے بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث کمرشل پلازہ کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ نے بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے دو گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو پایا۔۔آگ لگنے سے پلازے کی ایک دکان کو نقصان پہنچا۔ امدادی عملے نے آگ کوپلازے میں پھیلنے سے روک دیا۔آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلیو ایریا کے پلازے میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،فائربریگیڈ نے قابو پالا
Dec 19, 2016