اسلام آباد (اے پی پی) لوک ورثہ اسلام آباد کرافٹ آف دی منتھ کے تحت” روایتی کھڈی کا کام“ 19دسمبر سے شروع ہو گا جو ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں بچوں کو کھڈی کا کا م سکھایا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میوزیم انوار الحق کا کہنا ہے کہ کرافٹ آف دی منتھ لوک ورثہ کا ایک سیریز پروگرام ہے جو ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں مخٹلف علاقوں سے آئے ہوئے بچے شرکت کرکے یہ کام سیکھتے ہیں انھیں یہ کام بلامعاوضہ سکھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں جدت لائی جارہی ہے ہماری کوشش ہو گی نوجوانوں کو اس فیلڈ میں ہنر مند بنایا جائے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو پاکستان میں ثقافتی ذرخیزی کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام میں ماہر ہنرمند کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں سے ماسٹر ٹرینر 6سے 14سال کے بچوں کو ہنر کام کام سکھائیں گے جس کا سلسلہ ایک ہفتے تک صبح 10سے شام 5بجے تک لوک ورثہ ہیریٹیج میوزیم شکرپڑیاں جاری رہے گا، جس کی رجسٹریشن مفت ہے لوک ورثہ تربیتی مقصد کے لیے خام مال بھی مہیا کرے گا۔ خواہشمند والدین اپنے بچوں کو رجسٹر کرانے کے لیے 03005204755یا 0519249200نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔