لاہور (خبرنگار)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے پنجاب میں شہبازشریف کی متحرک قیادت میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ میں اور میرے وفد کے ارکان شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن اب چین میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ ”پنجاب سپیڈ“ سے کیا جا رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے پنجاب میں شہبازشریف کی صورت میں ایک وژنری قیادت موجود ہے جو منصوبوں کو معیار اور رفتار کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔
پنجاب سپیڈ