”لپ اسٹک بناﺅ سنگھار کا اہم جزو“

دنیا بھر میں شوبز کی خواتین کو دیکھا جائے تو وہ ٹی وی اسکرین پر ہمہ وقت فریش نظر آتی ہیں۔خاص طور پر ان کی لپ اسٹک نہ کم ہوتی ہے نہ پھیلتی ہے جبکہ گھریلو خواتین کسی تقریب میں لپ اسٹک لگا کر جائیں تو پہلے ہی گھنٹے میں یا تو چہرے پر ادھر اُدھر پھیل چکی ہوتی ہے یا پھر سرے سے غائب ہی ہوجاتی ہے۔ لپ اسٹک کی تروتازگی کو برقرار رکھنے کیلئے چند ٹپس پیش ہیں۔
٭....لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں پر کولڈ کریم کا مساج کرکے ٹشو پیپر سے صاف کرلیجئے اور چہرے پر لگائی گئی بیسس کو ہونٹوں پر بھی لگائیے۔
٭....بیسس لگانے کے بعد میٹ لپ اسٹک لگائیں۔
٭....لپ اسٹک کی تازگی کو محفوظ کرنے کیلئے ہونٹوں کے کناروں پر برش کی مدد سے پاﺅڈر لگائیں اور کناروں کو واضح کرنے کیلئے لپ پنسل سے شیپ بنائیں۔
٭....اب لپ اسٹک کو ہونٹوں پر لگائیں اور اگر ہونٹوں کے کناروں کو زیادہ واضح نہیں کرنا چاہتی تو کناروں پر برش کی مدد سے کنسیلسر لگائیں۔
ہمیشہ لپ اسٹک کے ساتھ لپ پنسل کا استعمال ضرور کریں۔
(صوبیہ پروین۔ایم اے او کالج لاہور)

قائداعظم نے فرمایا

قائداعظم نے فرمایا

ای پیپر دی نیشن