لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ راوی روڈ کے علاقہ میں مکان خالی کرنے کے پر کرایہ دار نے 58سالہ شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تا ہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھانہ روای روڈ کا رہائشی انیس محکمہ ریلوے میں ملازم ہے۔ اس کے مکان میں رہائش پذیر کرائے دار قیصر رضا اس مکان پر قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے 4روز قبل اینس نے کرائے دار قیصر رضا سے مکان خالی کرنے کے لئے کہا جس پر کرائے دار قیصر رضا نے اپنے ساتھیوں خالد محمو د وغیرہ کو بلا لیا اور 58سالہ انیس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
مکان خالی کرنے کے مطالبہ پر کرایہ دار کا معمر شخص پر تشدد، مقدمہ درج
Dec 19, 2016