لاہور (نامہ نگار) لاری اڈا میں ٹریفک وارڈن نے مالکان کے تشدد سے تنگ آ کر اسلام آباد سے لاہورآنے والی 15سالہ گھریلو ملازمہ صائمہ کو اپنی تحویل میں لے کر تھانہ وویمن ریس کورس کے حوالے کر دیا ہے۔ سیکٹر لاری اڈاکا ٹریفک وارڈن ندیم احمد نے ایک لڑکی کوزارو قطار روتے ہوئے دیکھا، جس پر اس نے لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کا نام صائمہ ہے اور وہ راولپنڈی کی رہائشی ہے۔ اسلام آباد میں ایک گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جو مالک مکان کے تشدد سے تنگ آ کر اپنے والدین کو بتائے بغیر لاہور آ گئی ۔