مسلم ٹائون نہر کنارے سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد

Dec 19, 2016

لاہور(نامہ نگار)مسلم ٹاؤن میں نہر کنارے سے 30سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نوجوان کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کے نعش پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نہرکنارے نامعلوم نوجوان کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر شناخت کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے،مگر نعش کی شناخت نہ ہوسکی ۔جس پر پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔

مزیدخبریں