جعلی ادویات بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

Dec 19, 2016

فیروزوالا (نامہ نگار) محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خصوصی ٹیموں نے کوٹ عبدالمالک اور مرید کے میں چھاپے مار کر جعلی ادویات بنانے والے تین فیکٹریاں پکڑ لیں۔ بھاری مقدار میں تیار شدہ جعلی ادویات برآمد کر لی گئیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ فیکٹریوں کے مالکان فرار ہو گئے۔ چھاپہ مار ٹیم نے دو ملازمین کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں