لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگاران) ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ زیورات‘ موبائل فون، گاڑیاں‘ موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ نشتر کالونی میں ایک خاتون سمیت 3ڈاکوئوں نے جعفر کے گھر سے 8لاکھ روپے‘ اشفاق کے گھر سے 5لاکھ‘ اجمل سے 10لاکھ روپے‘ تنویر کی فیملی سے 6لاکھ روپے‘ ارشد سے 5لاکھ‘ عظیم سے ساڑھے 3لاکھ‘ فرقان سے 3لاکھ‘ علی احمد سے 2لاکھ‘ وسیم سے ڈیڑھ لاکھ‘عابد سے ایک لاکھ‘ دانیال سے 90ہزار روپے‘ عمران سے 55ہزار روپے‘ چوروں نے ظفر کے گھر سے 9لاکھ روپے ان تمام افراد سے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ چوروں نے وقاص کی گاڑیاں جبکہ عمر‘ سفیان‘ اسلم‘ وسیم‘ کامران‘ ایوب‘ ظہیر‘ نعمان‘ احسن اور نواز کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ قدوانی پارک میں ڈاکوئوں نے محمدلطیف سے ایک لاکھ 50ہزار روپے‘ عامر صدیق سے سعودی ریال اور امریکی ڈالر‘ موبائل فون چھین لیے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی برکت ٹائون نہر کے قریب نامعلوم افراد نے گولی مار کر لیاقت علی کو شدید زخمی کر دیا۔