فصل ربیع کیلئے 25سو ملین روپے کے قرضے جاری کرینگے:اقبال چنڑ

لا ہور (نیور رپورٹر) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک لمیٹڈ فصل ربیع 2016-17 ء کیلئے کو آپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں میں31دسمبر2016ء تک2500 ملین روپے تک کے قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنک ا س وقت مذ کورہ فصل کیلئے قرضہ جات کے اجراء کے ساتھ ساتھ فصل خریف 2016ء کی وصولی بھی کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں بنک نے فصل خریف 2016ء کے لئے1722.239 ملین روپے کے قرضہ کے قرضہ جات جاری کئے تھے۔جبکہ بنک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جولائی 2016ء سے 5 دسمبر 2016 ء تک435 ملین روپے کی وصولی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بنک افسران و اہلکاران قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کا کام اور ہدف وقت مقررہ تک مکمل کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...