دنیا بھر میں عربی زبان اور تارکین وطن کا دن منایا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت پوری دنیا میں عربی زبان اور تارکین وطن کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معھد اللغۃ العربیہ کے زیراہتمام فروغ عربی زبان واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستان علما کونسل کے زیراہتمام لسان رحمۃ للعالمین کانفرنس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادکے زیراہتمام بھی پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔ عربی زبان کی اہمیت اور ضرورت کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے 18 دسمبر 1973ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں تارکین وطن کی کوششوں، خدمات اور حقوق کا اعتراف کرنا ہے۔ اقوام متحدہ ہر سال، تمام ملکوں اور تنظیموں کو انسانی حقوق اور تارکین وطن کی بنیادی آزادی سے متعلق معلومات کی فراہمی کے ذریعے تارکین وطن کا عالمی دن منانے کی دعوت دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...